کیف:یوکرین میں روسی فوج کے طیاروں نے ایک اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق يوکرين کے صدر وولوديمير زيلنسکی نے تصديق کی ہے کہ بلوگورويکا گاؤں کے ايک اسکول کی عمارت پر روس کے فضائی حملے ميں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسکول میں 90 شہریوں نے پناہ لے رکھی تھی۔
روسی فوج نے یوکرین پر24 فروری پر پہلا حملہ کیا تھا جس کے بعد سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک 2 شہروں پر روس نے قبضے کر لیا ہے جب کہ یوکرین نے کئی علاقوں سے قبضہ واگزار کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔