اسلام آباد : پاکستان میں اومی کرون سب ویرینٹ بی اے ٹو بارہ ون کا پہلا کیس سامنے آگیا ، قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ شہری کورونا بوسٹرڈوز ترجیحی بنیادوں پر لگوائیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ کورونا کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون سب ویرینٹ بی اےٹوبارہ ون کاپہلاکیس سامنےآگیا ہے ، نئی قسم کے ویرینٹ سے مختلف ممالک میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ بہترین احتیاطی تدابیر (ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننے کے علاوہ) کورونا وائرس ویکسینیشن ہے، شہری کورونا بوسٹرڈوز ترجیحی بنیادوں پر لگوائیں۔
NIH has detected the first case of Omicron sub-variant BA.2.12.1. This new sub-variant is causing increasing number of cases in different countries.
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) May 9, 2022