کابل: افغانستان کے شہری نور احمد نے تمام تر سہولیات ہونے کے باوجود حج کے فریضے کی ادائیگی کے لیے اپنے ملک سے سعودی عرب تک کا مقدس سفر سائیکل پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے نور احمد اس سال حج کی ادائیگی کے لیے انتہائی پُرجوش ہیں۔ وہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کے لیے بے چین اور بے تاب ہیں۔
تاہم نور احمد نے افغانستان سے سعودی عرب کا ہزاروں کلومیٹر کا مقدس سفر طیارے یا بحری جہاز میں طے کرنے کے بجائے اپنی سائیکل پر طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس بے پناہ وارفتگی اورعشق سے لبریز فیصلے پران کے اہل خانہ اورعلاقہ مکین بھی بہت خوش ہیں۔