پنجشیر:طالبان حکام کا کہنا ہے افغانستان کے صوبہ پنج شیر میں امارت اسلامیہ کے درجنوں مسلح مخالفین نے طالبان فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
افغان وزارت اطلاعات کے بیان میں کہا گیا ہے طالبان مخالف تنظیم کے درجنوں مسلح ارکان نے مصالحتی عمل کے نتیجے میں ہتھیار ڈالے ہیں۔
رواں ہفتہ طالبان مخالف کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی زیر قیادت طالبان مخالف قومی مزاحمتی فرنٹ این آر ایف نے صوبہ پنج شیر کے تین اضلاع پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔
افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ احمد مسعود کی قیادت میں وادی پنج شیر میں پہلا حملہ ہے۔ طالبان وزارت اطلاعات نے اپنے بیان میں وادی پنج شیر میں لڑائی کی تازہ ترین صورتحال کا کوئی ذکر نہیں کیا۔