صدر مملکت نے ایوان صدرکے دفترکا غیرآئینی استعمال کیا۔فائل فوٹو
صدر مملکت نے ایوان صدرکے دفترکا غیرآئینی استعمال کیا۔فائل فوٹو

قومی اسمبلی۔صدر مملکت کے خلاف غیرآئینی اقدامات پر مذمتی قرارداد منظور

اسلام ٓٓباد:قومی اسمبلی نے صدر مملکت کے خلاف غیرآئینی اقدامات پر مذمتی قرارداد منظور کرلی جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے صدر مملکت کے خلاف قرارداد کی مخالفت کی۔

غیر آئینی احکامات سے متعلق قرارداد محسن داوڑ نے پیش کی۔قرارداد کے مطابق صدر مملکت نے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے میں غیرآئینی احکامات جاری کیے، صدر مملکت نے ایوان صدرکے دفترکا غیرآئینی استعمال کیا لہٰذا یہ ایوان صدر مملکت کے غیرآئینی احکامات کی مذمت کرتا ہے۔

پیش کی گئی قرارداد کی منظوری کے وقت ایوان میں صرف 40 اراکین موجود تھے جبکہ جی ڈی اے نے قرارداد کی مخالفت کی۔قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔