اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے عدم اعتماد سے ایک رات قبل مجھے حکومتی وزیر کی جانب سے ایک دھمکی پہنچائی گئی کہ فوری الیکشن کرائیں یا پھر مارشل لا آئے گا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر جمہوریت کی ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں ان واقعات کی تحقیقات کرکے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد سے ایک روز پہلے فوری انتخابات یا پھر مارشل لا کی دھمکی دی گئی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ چار سال چور چور کا شور مچانے والا خود چورنکلا، کوئی کارکردگی کا پوچھے تو اداروں پر حملہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سمیت اداروں کو متنازع بنایا گیا، غیر آئینی، غیر جمہوری کاموں میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلیے کمیشن بنایا جائے ۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالات ہمارے اندازے سے بھی زیادہ خراب تھے،سابق وزیراعظم نے بھاگتے بھاگتے آئین توڑا۔