شہباز شریف کو ایف آئی اے کیس میں سزا ہونے والی تھی۔فائل فوٹو
شہباز شریف کو ایف آئی اے کیس میں سزا ہونے والی تھی۔فائل فوٹو

عمران خان نے اسپیکر رولنگ کے فیصلے پر نظر ثانی کیلیے درخواست دائرکردی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی اسپیکر رولنگ کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے درخواست دائرکردی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ آرٹیکل 248 پارلیمنٹ کی کارروائی پر مداخلت سے روکتاہے ، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آرٹیکل 5 کے مطابق تھی ، نظر ثانی کی جائے ، ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کی تھی ، درخواست گزار نے رولنگ کے بعد اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس دی ، آرٹیکل 248 درخواست گزار کو کسی عدالت کے سامنے جواب دہ نہیں بناتا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو بیرون سازش قرار دیتے ہوئے فواد چوہدری کی جانب سے پیش کی گئی تحریک منظور کی اور اسے مسترد کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔