ڈالربے لگام۔لکی تاریخ میں پہلی بار193 روپے کا ہو گیا

کراچی: ڈالربے لگام ہو گیا،ملکی تاریخ میں پہلی بار 193 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے، جمعہ کی صبح کی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

جمعہ کی صبح انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں ایک روپیہ 30 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالرکی قدر193 روپے سے زائد ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر193 روپے سے زائد قیمت پرپہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق آج شام مارکیٹ بند ہونے تک ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کا امکان ہے، یکم اپریل سے اب تک ڈالر تقریبا 8 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے، سیاسی عدم استحکام اورآئی ایم ایف سے بات چیت میں ناکامی کی وجہ سے ڈالر بے قابو ہوا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ 16 اپریل کوڈالر 181.55 پیسوں کی سطح پرموجود تھا، اب تک ڈالر 6.15 روپےتک مہنگا ہوچکا ہے۔