ٹاؤنزویل.سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
حادثہ شہر ٹاؤنز ویل کے قریب پیش آیا ، اینڈریو سائمنڈز خطرناک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ، ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
اینڈریو سائمنڈز کی کارکوحادثہ گزشتہ شب ساڑھے 10 بجے پیش آیا جب کہ کارحادثے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ رات 11 بجے کے کچھ ہی دیر بعد سائمنڈز کی کار ایلس ریور برج کے قریب ہروی رینج روڈ پر چلائی جا رہی تھی جب وہ سڑک سے نکل کر حادثے کا شکار ہوئی۔
لیجنڈری کھلاڑی کی موت پر سابق کرکٹر اور شائقین کرکٹ نے افسوس کا اظہار کیا ہے ، اینڈریو کے ساتھ کھیلنے والے آسٹریلوی کھلاڑی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ، جیسن گلیسپی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں حادثے کو تکلیف دہ قرار دیا ۔ پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اینڈریو سائمنڈز کی موت کا سن کر افسوس ہوا ، بھارتی کرکٹرزانیل کمبلے ، لکشمن اور ہربھجن سنگھ نے بھی سائمنڈز کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ 46 سالہ سابق کرکٹردو مرتبہ آسٹریلوی ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ رہے،انہوں نے اپنےکیرئیر میں 26 ٹیسٹ ، 198 ون ڈے اور14 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے، انہوں نے انٹرنیشنل کیریئر میں مجموعی طور پر6 ہزار 887 رنز اور 165 وکٹیں حاصل کیں۔