کراچی:اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران بڑی مندی دیکھی گئی،100 انڈیکس 11 سو پوائنٹس سے زائد گراوٹ کا شکار ہو گیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر ریٹ بڑھ کر 194 روپے تک پہنچ گیا۔
اسٹاک ایکس چینج شدید مندی کا شکار ہے اور 43 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی کھوگیا۔ 100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس کی کمی سے دسمبر 2020ء کی کم ترین سطح پر آگیا۔
دوسری جانب اسی طرح ڈالر بھی ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرآگیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر1.69 روپے اضافے سے 194.21 روپے کا ہوگیا امکان ہے مارکیٹ بند ہونے تک ڈالرکی قدر میں مزید اضافہ ہوجائے۔