حتمی فیصلےتک انتظامی امورسےروکنےکاحکم معطل کیاجائے۔فائل فوٹو
حتمی فیصلےتک انتظامی امورسےروکنےکاحکم معطل کیاجائے۔فائل فوٹو

ایڈووکیٹ جنر ل پنجاب کے اسٹاف آفس کو تالے لگا دیے گئے

لاہور:پنجاب میں سیاسی بحران کے بعد آئنی بحران بھی شدت اختیارکرگیا،ایڈووکیٹ جنر ل پنجاب کے اسٹاف آفس کو تالے لگا دیے گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی اضافی نفری ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس پہنچ چکی ہے اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے اسٹاف آفس کو تالے لگا دیے گئے ہیں جس کے بعد تمام عملہ آفس کے باہرکھڑا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق احمد اویس کو کل وزارت قانون کی جانب سے کام سے روکنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس کے بعد وہ حکومتی گاڑی کے بجائے پرائیویٹ گاڑی میں دفتر سے روانہ ہوئے تھے اوران کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پنجاب پولیس نے انہیں آفس سے نکالا تھا۔