وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے آئی جی سندھ کی تبدیل کا حکم دیا۔فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے آئی جی سندھ کی تبدیل کا حکم دیا۔فائل فوٹو

آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی:سندھ حکومت نے آئی جی سندھ مشتاق مہرکوعہدے سے ہٹادیا، کامران فضل نئے آئی جی مقرر کردیے گئے۔آئی جی سندھ کوعہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

شہر قائد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اورپولیس کی کارکردگی کو بہتربنانے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے آئی جی سندھ کی تبدیل کا حکم دیا۔مشتاق مہر کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 2020ء میں آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایک ماہ کے دوران تین دھماکوں کے بعد آئی جی سندھ کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔