سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کا ٹی ٹو ئنٹی اسکواڈ بسمہ معروف کپتان ہوںگی۔فائل فوٹو
سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کا ٹی ٹو ئنٹی اسکواڈ بسمہ معروف کپتان ہوںگی۔فائل فوٹو

سری لنکا کیخلاف ہو م سیریز کیلیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کی 15رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ،بسمہ معروف کپتان جبکہ ٹیم میں 3نئی کھلاڑی وکٹ کیپربیٹر گل فیروزہ، لیگ اسپنر طوبیٰ حسن اور صدف شمس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کا ٹی ٹو ئنٹی اسکواڈ بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن پر مشتمل ہے۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے پیش نظر عائشہ نسیم، ارم جاوید ، کائنات امتیاز اور طوبیٰ حسن کی جگہ غلام فاطمہ ، صدف شمس، سدرہ امین اور سدرہ نواز کو شامل کیا گیا ہے۔