لاہوربارایسوسی ایشن کی تقریب میں شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی ، دھکم پیل کے باعث چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کیلیے خطاب کرنا بھی مشکل ہو گیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہوربارایسوسی ایشن کی تقریب میں خطاب کرنا تھا مگر شدید بد نظمی اوردھکم پیل کے باعث عمران خان کیلیے خطاب کرنا مشکل ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہوربارایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران وکلاء کی جانب سے بد نظمی کا مظاہرہ کیا گیا ، دھکم پیل اس قدر زیادہ تھی کہ عمران خان خطاب بھی نہ کر سکے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ تقریر تیار کی تھی مگر خطاب ممکن نہ ہو سکا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور بارایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہم پر چور، لٹیروں کو مسلط کیا ، ہم چوروں،لٹیروں کومستردکرتےہیں۔
لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہان تھا کہ ملکی تاریخ ہےجب تک وکلاشامل نہ ہوں تحریک کامیاب نہیں ہوتی،تحریک پاکستان کو وکلاء نےکامیاب کرایاتھا، حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلانےساتھ دیناہے پاکستان کوخودمختاراورغیرت مندقوم بناناہے۔
عمران خان نے کہا کہ جمعہ کوملتان جلسےمیں اسلام آبادکی کال دوں گا، تمام وکلانےمیرےساتھ اسلام آبادجاناہے، ہمیں روکنےکی پوری کوشش کریں گے، مجھےوکلاکی ضرورت ہے۔ شہباز شریف اوران کے بچوں پر40 ارب منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں، کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوسکتا ، وکلا کو چوروں کیخلاف عدالتوں میں جانا چاہیے، اگر بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑنا تو پھر چھوٹے چوروں کو جیلوں میں کیوں ڈالتے ہو۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہمیں اللہ کی زمین پر انصاف قائم کرنا چاہیے، اس تحریک کو کامیاب کرنے کے لیے وکلا کا ساتھ چاہیے، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں کبھی خوشحالی نہیں آسکتی،ہماری تحریک ان چوروں کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گی۔
س سے قبل شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے وکلا کی حمایت کی درخواست کرتے ہیں،وکلا آئین اور قانون پر عمل داری کے محافظ ہیں،ملک بھر کے لوگ عمران خا ن کےساتھ ہیں ۔