کراچی:ملکی سیاسی صورت حال اور آئی ایم سے مذاکرات نہ ہونے کے باعث ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ڈالر کی قیمت میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ایک موقع پر انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 26 کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 199 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔
تاہم بعد ازاں کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 198 روپے 39 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ڈھائی روپے اضافے کے بعد 200 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 195 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔