اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت کوروکنے اور پاکستانی روپے کی قدرکو مستحکم کرنے کیلیے آف شور فارن ایکسچینج ٹریڈنگ ویب سائٹ سے ڈالر ٹریڈنگ پر پابندی لگا دی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق آف شور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی خدمات لینا ممنوع ہے اور بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آف شورڈیجیٹل پلیٹ فارمزکیلیے خدمات فراہم نہ کریں ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ ڈالرٹریڈنگ پر فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی ۔