عمرسرفرازچیمہ کی درخواست پراعتراض عائد کیا ہے۔فائل فوٹو
عمرسرفرازچیمہ کی درخواست پراعتراض عائد کیا ہے۔فائل فوٹو

گورنر پنجاب برطرفی کیخلاف درخواست اعتراض عائد

 اسلام آباد:سابق گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ کی بطورگورنر پنجاب برطرفی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پراعتراض عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹراراسلام آبادہائیکورٹ نے عمرسرفرازچیمہ کی درخواست پراعتراض عائد کیا ہے،اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ معاملہ پنجاب کا ہے اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں،2 فریقین کیخلاف درخواست قابل سماعت نہیں ۔

واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ نے درخواست دائرکی تھی کہ انہیں غیر آئینی طورپرعہدے سے ہٹایا گیا ، وزیراعظم نے بیٹے کو فائدہ پہنچانے کیلیے غیرقانوی طورپرعہدے سے ہٹایا ،درخواست میں کہا گیا تھا کہ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن جاری کرانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے ،نوٹیفکیشن اختیارات سے تجاوزاورماورائے آئین ہے۔