حمزہ شہباز کی ہفتے کو ملک واپسی کی امید ہے ۔فائل فوٹو
حمزہ شہباز کی ہفتے کو ملک واپسی کی امید ہے ۔فائل فوٹو

حلف نہ لینے کی بیماری ایوان صدر سے چلی۔حمزہ شہباز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے آج سے 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 سے کم کر کے 490 روپے کرنے کا اعلان کردیا، اور کہا کہ آٹے پر17 ارب روپے ماہانہ اور مجموعی طورپر200 ارب روپے کی رعایت دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی کسٹوڈین آف دی ہاوس بنے بیٹھے ہیں ،کسٹوڈین آف دی ہائوس نے وردی میں ملبوس غنڈوں سے حملہ کرایا ۔

پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاون میں مولانا معاویہ اعظم، ملک اسد کھوکھر، سید مرتضی حسن، ملک نعمان لنگڑیال سمیت دیگر اتحادیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تقریبا ایک مہینے سے زائد عرصے سے حلف نہ لینے کا تماشا ایوان صدر سے شروع ہوا،عدالتوں کے حکم پرعملدرآمد نہیں کیا گیا اورآئین شکنی کی گئی، وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ وہ صدر مملکت کو گورنرکا نام بھجوائے جبکہ صدر اس کی لازمی منظوری دے، پرویزالہی نے اسپیکر ہوتے ہوئے ہمارے اراکین پراپنے غنڈوں کے ذریعے حملہ کروایا، اوراب وہ آئین کے تحت قائم مقام گورنرکا حلف نہیں لے رہے ، یہ صوبے کی عوام کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین کے تحت قائم مقام گورنرکے تحت حلف لینے سے انکارکردیا۔ ایک ماہ سے اوپر ہو گیا ہے پنجاب بنا گورنر کے چل رہا ہے،حلف نہ لینے کی بیماری ایوان صدر سے چلی اور گورنر ہاوس پنجاب میں ڈیرے ڈال لیے،عدالتی حکم کو بھی نظرانداز کیا گیا ۔