انٹربینک میں بھی ڈالرکی ڈبل سنچری مکمل

کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پرڈالر 200 روپے کی سطح کوعبورکرگیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 61 پیسے اضافہ ہواجس کے بعد ڈالر 200 روپے کی سطح پر پہنچ کر بند ہو گیا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر201.50 وپے پر فروخت ہو رہاہے ۔