متعصب بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو مجرم قراردیدیا

یاسین ملک کی سزا کا اعلان 25 مئی کو کیا جائے گا۔

               
May 19, 2022 · بام دنیا
یاسین ملک کو دہشتگردی کے لیے فنڈنگ سمیت متعدد جھوٹے الزامات پرمجرم قراردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

یاسین ملک کو دہشتگردی کے لیے فنڈنگ سمیت متعدد جھوٹے الزامات پرمجرم قراردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

نئی دہلی:مودی سرکارکے نقش قدم پرچلتے ہوئے بھارت کی متعصب عدالت نے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو مجرم قراردے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو مجرم قراردے دیا۔ یاسین ملک کی سزا کا اعلان 25 مئی کو کیا جائے گا۔

یاسین ملک کو دہشتگردی کے لیے فنڈنگ سمیت متعدد جھوٹے الزامات پرمجرم قراردیا گیا ہے۔ یاسین ملک گزشتہ 3 سال سے بھارت کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ بھارتی فورسز اورجیل حکام کے بدترین تشدد کے باعث یاسین ملک کی صحت تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہے اورانہیں جیل میں علاج کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جاتی۔

عدالت نے فاروق احمد ڈار، شبیر شاہ، مسرت عالم سمیت دیگرکشمیری حریت رہنماؤں پربھی فردجرم عائد کی ہے۔