شوکت ترین نے تیمورجھگڑا کو  کال کرکےکہا تھا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے کا کہہ دیں۔فائل فوٹو
شوکت ترین نے تیمورجھگڑا کو  کال کرکےکہا تھا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے کا کہہ دیں۔فائل فوٹو

ملکی تاریخ میں پہلی بارعمران خان نے ڈکٹیشن نہیں لی،شوکت ترین

اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ  ملکی تاریخ میں پہلی بار عمران خان نے ڈکٹیشن نہیں لی اورڈکٹیشن نہ لینا ہی ان کے گلے پڑ گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ہم برآمدات کو32بلین ڈالرپرچھوڑکرگئے تھے، موجودہ حکومت کے چند دنوں میں ہی برآمد میں 10 بلین ڈالرکی کمی ہوئی ،ہمارے دور میں ریکارڈ ٹیکس جمع کیا گیا،ہم نے6نئے ڈیمز بنائے،کورونا کے باوجود ہم نے معیشت کو سنبھالا، صحت کارڈاورکامیاب جوان پروگرام لائے، ان کے دور میں افراط زر میں اضافہ ہوا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ  بھارت  نے کل پاکستانی روپے کے مطابق25روپے پیٹرول کی قیمت کم کردی،مارکیٹ کہہ رہی ہے کہ فیصلہ کریں لیکن یہ لوگ کر نہیں پارہے، ہمارے دور میں زراعت  کی 4.4 فیصد گروتھ ہے جو2004 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ مضبوط نگران  حکومت لے آئیں ، نگران حکومت کی ہم بھی مدد کریں گے اور راستہ دکھائیں گے۔ 10 اپریل کی رات کو کروڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ، پانچ سال کی مدت کو آپ چھیڑیں گے تو رد عمل تو آئے گا۔