حمزہ شہباز کی ہفتے کو ملک واپسی کی امید ہے ۔فائل فوٹو
حمزہ شہباز کی ہفتے کو ملک واپسی کی امید ہے ۔فائل فوٹو

اتحادی جماعتوں کا اجلاس۔ حمزہ شہبازپر عتماد کے اظہار کی قرارداد منظور

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پر بھرپور اعتماد کے اظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں پیش کردہ قرارداد میں صوبے کی ترقی کو روکنے اورحکومت کو آئینی ذمے داریاں ادا کرنے میں رکاوٹیں ڈالنے کے غیر جمہوری اقدامات، گورنرکی تعیناتی کو روکنے کے غیرآئینی اقدامات کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

قرارداد میں اسپیکر پرویزالہٰی کے خلاف عدم اعتماد کے لیے آئین میں مقررکردہ 7 روزکی مدت پرعمل نہ کرنے کے اقدام کی بھی سخت مذمت کی گئی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اسپیکرپرویزالہٰی کی جانب سے ناجائزاختیارات استعمال کرتے ہوئے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو روکنے کے غیرآئینی اقدام کی بھی مذمت کی گئی۔

اجلاس کے دوران پیش کردہ قرارداد میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی پر عدم اعتماد کا اظہارکیا گیا،اسپیکرکا اپنے عہدے پر رہنا غیر قانونی اورغیرآئینی ہے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہور احمد نے پیش کی، تمام اراکین نے ہاتھ اٹھا کر قرارداد کی تائید کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اورآزاد اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔