سندھ میں نئے گورنرکی تقرری التوا کا شکار ہے۔فائل فوٹو
سندھ میں نئے گورنرکی تقرری التوا کا شکار ہے۔فائل فوٹو

سندھ میں بھی نئے گورنرکی تقرری پر تنازع

اسلام آباد:پنجاب کے بعد سندھ  میں بھی نئے گورنرکی تقرری پربھی صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا ہے۔

صدر مملکت نے وزیراعظم کی جانب سے گورنر سندھ کے عہدے پرمتحدہ قومی موومنٹ کی سینئر رہنما نسرین جلیل کی تقرری کے لیے بھیجی گئی، سمری پرعمل درآمد عارضی طورپرروک دیا یے جبکہ اس معاملے پرایوان صدرنے خاموشی اختیارکی ہوئی ہے،اس وجہ سے سندھ میں نئے گورنرکی تقرری التوا کا شکار ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے ایک وزیرنے نام ظاہرنہ کی شرط پر بتایا کہ مختلف جماعتوں کی وفاقی حکومت کی تشکیل سے قبل مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم پاکستان میں سیاسی مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ سندھ میں گورنر کا عہدہ متحدہ قومی موومنٹ کو دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی تشکیل کے بعد ایم کیوایم پاکستان نے مشاورت کرکے پارٹی کی سینئر رہنما نسرین جلیل کا نام گورنر سندھ کے لیے وزیراعظم کو بھیجا۔