جن اراکین نے تحریک عدم کی دستاویزات پر دسخط کیےانھیں نوٹسز جاری کردیے گئے۔فائل فوٹو
جن اراکین نے تحریک عدم کی دستاویزات پر دسخط کیےانھیں نوٹسز جاری کردیے گئے۔فائل فوٹو

تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے بی اے پی اراکان کو نوٹس جاری

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف جمع کرانے والے اراکین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تحریک واپس نہ لی گئی تو 63 اے کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی ترجمان کے مطابق 22مئی کو بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈرمیرعبدالقدوس بزنجو کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے منتخب 16اراکین اسمبلی نے شرکت کی، اجلاس میں بطور پارٹی پارلیمانی لیڈر وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پر پارٹی کے وہ اراکین جنھوں نے تحریک عدم کے دستاویزات پر دسخط کیے گئے انھیں نوٹسز جاری کردیے جن میں سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان ، نوابزادی طارق مگسی،ظہوراحمد بلیدی ، سلیم احمد کھوسہ، عارف جان محمد حسنی، سردار سرفراز ڈومکی، میٹھا خان کاکڑ شامل ہیں۔

نوٹسز میں ہدایت دی گئی کہ اراکین جلد 18 مئی کو جمع کرائی گئی عدم اعتماد واپس لیں بصورت دیگر آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔