اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے لانگ مارچ روکنے کے لیے راستوں کی بندش اورچھاپوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی جسے سماعت کے لیے منظورکرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم بینچ کرے گا۔
دائرکردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ راستوں کی بندش سے عدالتوں، اسپتالوں اور دفاتر جانے والے شہری مشکلات کا شکار ہیں، پولیس وکلا کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے جبکہ سیاسی ورکرزاوراراکین اسمبلی کو غیر قانونی طورپرہراساں کیا جا رہا ہے۔
درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ حکومت اوراداروں کو تمام رکاوٹوں کو فوری طورپرہٹانے کا حکم دے اورریاستی اداروں کو کوئی بھی غیرآئینی قدم اٹھانے سے روکا جائے۔