لاہور:پولیس کی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کے عہدیداران کی گاڑیوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس لائنز میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آپریشنزسہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ رات گئے لاہورپولیس نے بڑی کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
ڈی جی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس کو بھاری تعداد میں لاہور میں اسلحے کی انفارمیشن ملی تھی، خفیہ اطلاع پرایس پی اقبال ٹاؤن عمارہ شیرازی کی سربراہی میں ٹیم نے ریڈ کیا اورپانچ گاڑیوں کو شبے میں چیک کیا گیا توان میں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ڈی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ جن گاڑیوں سے اسلحہ برآمد ہوا ان کے مالکان بجاش نیازی اور زبیر نیازی پی ٹی آئی کے عہدیدران ہیں، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں اورچھاپے مارے جارہے ہیں، جب کہ لاہور پولیس الرٹ ہے، مارچ سے قانونی طریقے نمٹا جائے گا۔