لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹر پر ولی انٹر چینج پہنچ گئے ،کارکن بیچارے پیدل اورگاڑیوں میں دھکے اورتکالیف برداشت کرکے پہنچیں گے۔ اپنے پیغام میں عمران خان نے کارکنوں سے کہا کہ سب لوگ ولی انٹر چینج پہنچیں ، یہاں سے اسلام آباد کیلیے روانہ ہوں گے ۔
اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ میں اپنے مارچ کا آغاز پشاور سے کر رہا ہوں ، ہم ولی انٹر چینج سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے ۔
عمران خان نے کہا کہ میں خیبرپختونخوا کے تمام لوگوں کو دعوت دے رہا ہوں کہ وہ ہمارے مارچ میں شریک ہوں اور مجھے یقین ہے کہ سب میرے ساتھ نکلیں گے اور ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے ۔