زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔فائل فوٹو
زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔فائل فوٹو

میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکرتباہ،پائلٹ محفوظ

میانوالی کے قریب پاک فضائیہ تربیتی طیارہ ایف 7 گرکرتباہ ہو گیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پراترنے میں کامیاب رہا جبکہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے مطابق صداقت پٹرولیم کے نزدیک لالو خیلاں والا کے علاقے میں تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر آبادی والے علاقے سے دورایک سنسان جگہ پرگرا جس کی وجہ سے کسی جانی نقصان سے محفوظ  رہے اورپائلٹ خوش قسمتی سے حادثے کے دوران محفوظ  رہے۔