ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہوئی تو ہم معاشی تباہی سے نہیں بچ سکتے، چیئرمین تحریک انصاف
ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہوئی تو ہم معاشی تباہی سے نہیں بچ سکتے، چیئرمین تحریک انصاف

کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔عمران خان

پشاور:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین معاہدے کی خبروں پر خود میدان میں آگئے اور واضح کر دیا کہ کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام  میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے،ہم اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں،اسلام آباد اورراولپنڈی کے تمام لوگ لانگ مارچ میں شرکت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ  حکومت سے ڈیل بالکل نہیں ہوئی،یہ افواہیں اورغلط معلومات ہیں۔

ہم ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔عمران خان

اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے ، کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی ۔

 صوابی انٹر چیج میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ  میں آج پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں  روک سکتی ، یہ چوروں کا ٹولہ ہے  جس میں امریکہ کے نوکراورپاکستان کے کرپٹ ترین لوگ  ہیں جو  آج عوام سے خوفزدہ ہو کر سارے پاکستان میں کنٹینر لگائے ہوئے ہیں ۔

چیئرمین پی  ٹی آئی نے کہا کہ ہر جگہ پر ہمارے لوگوں کو روکا جا رہا ہے  ، کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے  جبکہ خواتین کو تنگ کیا جا رہا ہے ، میں پوچھتا ہوں کہ جب  فضل الرحمن لانگ مارچ کر رہا تھا، بلاول کر رہا تھا ، مریم نکلی تھی تو ہم نے کسی کو نہیں روکا ، کوئی رکاوٹیں ان کے سامنے نہیں رکھیں کیوں کہ ہمیں عوام سے کوئی ڈر نہیں ، یہ ڈرتے ہیں ، انہیں خوف ہے  کیونکہ انہوں نے 30 سال ک اس ملک کا پیسہ چوری  کیا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ  آج ان سب کو  پیغام دینا چاہتا ہوں  کہ جو بھی آپ کرینگے ہم انشا اللہ ساری رکاوٹیں پار کر کے اسلام آباد ڈی چوک پر پہنچیں گے اورہمارا احتجاج پر امن ہوگا ، ہم نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ، اس لئے عدالتوں سے  کہتا ہوں  ہمارا حق ہے پر امن احتجاج کا ، ہم ملک کو اکٹھا کر کے قوم بنا رہے ہیں جو آزاد قوم بنے گی ج وکبھی کسی کی غلامی نہیں کرے گی ، امریکہ کے غلاموں ، امپورٹڈ حکومت کو منظور نہیں کرتی ، انشاء اللہ سارے پاکستان کو کہہ رہا ہوں کہ آج اپ نے نکلنا ہے اور ملک کی آزادی کیلئے  سب نے نکلنا ہے ۔