اسلام آباد:سپریم کورٹ نے شیلنگ روکنے کی پی ٹی آئی کی فوری درخواست مسترد کر دی اور جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ایک گھنٹے میں کچھ نہیں ہو گا، اٹارنی جنرل کو ہدایات لینے دیں، پی ٹی آئی کو موٹروے یا فیض آباد بند نہیں کرنے دیں گے ۔
وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہو تو سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس کے اقدامات پر سخت برہمی کا اظہارکیاہے ، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا پولیس کا کام گاڑیاں توڑنا اورآگ لگانا ہے ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ لاہور میں ایک گھر سے اسلحہ برآمد ہوا، جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ احتجاج روکنے کیلئے چھاپے اور گرفتاریاں غیر قانونی ہیں،پی ٹی آئی کو موٹروے یا فیض آباد بند نہیں کرنے دیں گے ،شیلنگ اورلاٹھی چارج کے حوالے سے باضابطہ حکم جاری کریں گے ۔
تحریک انصاف کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی کہ جن کارکنوں گرفتارکیا گیا انہیں رہا کیا جائے ، جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ ایم پی او کے تحت ہونے والی ایف آرز نہیں چلیں گی ،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ایم پی او کے حوالے سے بھی حکم نامہ جاری کریں گے ۔
سپریم کورٹ نے شیلنگ فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی ، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ ایک گھنٹے میں کچھ نہیں ہو گا ، اٹارنی جنرل کو ہدایات لینے دیں،عدالت سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،حکومت اور پی ٹی آئی میں روابط اور اعتماد کا فقدان ہے،انشاءاللہ عدم توازن ختم ہو جائے گا۔