پولیس نے پتھرائو کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس استعمال کی۔فائل فوٹو
پولیس نے پتھرائو کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس استعمال کی۔فائل فوٹو

کراچی۔نمائش چورنگی پر پولیس کی شیلنگ،درجنوں افراد زخمی

کراچی:نمائش چورنگی پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم سے متعدد پولیس اہلکاراورکارکن زخمی ہو گئے،پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھرائو کیا جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس اورلاٹھی چارج  کرتے ہوئے درجنوں کارکنوں کو گرفتارکرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آنسو گیس کی شیلنگ سے قریبی رہائشی علاقے میں گھروں میں موجود خواتین اوربچوں کی حالت بھی غیرہو گئی۔ شیلنگ سے اور لاٹھی چارج سے پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو بھی زخمی ہو گئیں جبکہ شاہراہ قائدین پرٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔

اس سے قبل کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو دیکھتے ہی حراست میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کی حدود میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی الرٹ کیا گیا ہے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی پر کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔عمران اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی پرچم اٹھائے ایک معذور بزرگ خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکن پرامن احتجاج کیلئے جمع ہو رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت اور ان کے حواری بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔