بھارت نے ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکارکردیا،قومی ٹیم ایونٹ میں شریک بقیہ آٹھ ٹیموں کے مدمقابل ہوگی۔
ویمن چیمپئن شپ میں ہر ٹیم چار ہوم اور چاراوے سیریزکھیلے گی ، گرین شرٹس جنوبی افریقہ،آئرلینڈ ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبای کرے گی۔
جبکہ قومی ٹیم انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا اوربنگلا دیش کا دورہ بھی کرے گی ،روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے درمیان کوئی میچ نہیں کھیلے جائے گا۔
ایونٹ کی ٹاپ 5 ٹیمز براہ راست 2025 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔