پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارلیمنٹ جائیں گے،فائل فوٹو
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارلیمنٹ جائیں گے،فائل فوٹو

نیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظو ر

قومی اسمبلی نے احتساب بیورو آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظو رکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجہ ریاض کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر قانون نے احتساب بیورو آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا ۔

بل کے متن کے مطابق کیس کے دائر ہونے کے ساتھ ہی گرفتاری نہیں ہو سکتی ،نیب گرفتاری سے پہلے ثبوت کی دستیابی یقینی بنائے گا، نیب 24گھنٹوں میں گرفتارافراد کو نیب عدالت میں پیش کرنے کا پابند ہو گا، نیب اب چھ ماہ کی حد کے اندر انکوائری کا آغازکرنے کا پابند ہو گا ۔ نیب ملزم کیلیے اپیل کا حق دس روز سے بڑھا کر30 روزکردیا گیا،ملزم کے خلاف ریفرنس دائر ہونے تک کوئی نیب افسر میڈیا میں بیان نہیں دے گا۔

 قبل ازیں قومی اسمبلی میں میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظورکیا گیا،الیکٹرانک ووٹنگ مشین اوراوورسیز سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم ختم کردی گئیں۔