جکارتہ:ایشیا ہاکی کپ میں سنسنی خیز میچ میں جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری مینزایشیا ہاکی کپ کے اہم میچ میں جاپان نے پاکستان کے خلاف 14 ویں منٹ میں ریوما اوکا نے فیلڈ گول کرکے ٹیم برتری دلائی، جس کے بعد 15 ویں منٹ میں اکیومی سیگی نے فیلڈ گول اسکورکیا جبکہ 27 ویں منٹ میں جاپان کے تاکوما نیوا نے گول کرکے 3 گولزکی لیڈ حاصل کی۔
کھیل کے دوسرے کوارٹرکے 23 ویں منٹ میں پاکستان کے اعجازاحمد گول کرنے میں کامیاب رہے جبکہ دوسرے کوارٹرکے 30 ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے مبشرعلی نے پینلٹی کارنرکے دوران گول اسکورکیا۔
پاکستان کی جانب سے دو مزید گول اسکورکیے گئے تاہم ریفری نے انہیں مسترد کردیا جس کے بعد قومی ٹیم نے متعدد بار گیند کو جال میں پھیکنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔
پول اے میں سے جاپان کی ٹیم پہلے ہی 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور میں جگہ بناچکی ہے، پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 4 ہے جبکہ بھارت کا ایک پوائنٹ ہے، جاپان کے ہاتھوں شکست کی صورت میں آگلے مرحلے میں جانے کا انحصار بھارت اورانڈونیشیا کے میچ پرہوگا، بھارت کو انڈونیشیا کے خلاف کم از کم 16 گولزکے فرق سے جیت درکار ہوگی۔