لاور:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، درخواست گزارنے وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا۔
لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائرکردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کابینہ کی کی منظوری کے بغیر کیا گیا ہے ۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر حکومتی اقدام غیر قانونی ہے ، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے ۔