اسلام آباد:نیپرا نے کے الیکٹرک کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئی ایم ایف کے مزید مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ شروع کردیا ہے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی، اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔