ابھی حقائق کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور فی الحال اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہا جا سکتا۔فائل فوٹو
ابھی حقائق کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور فی الحال اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہا جا سکتا۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کی دہشتگردی میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے اس طرح 3 دن میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سری نگراورپلوامہ میں سرچ آپریشن کے بہانے گھرگھرتلاشی کے دوران چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کیا، خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اوربزرگوں بچوں کو ہراساں کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں ایک گھرپراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ اسی طرح ضلع پلوامہ میں بھی بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

خیال رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کوعمرقید سزا سنائے جانے کے بعد سے مقبوضہ وادی میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے۔