کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی کی وجہ سے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی میٹننس کا کام ہو رہا ہے۔فائل فوٹو
کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی کی وجہ سے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی میٹننس کا کام ہو رہا ہے۔فائل فوٹو

زکریا ایکسپریس میں ٹرین عملے کی خاتون کیساتھ زیادتی

ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں ٹرین عملے کی خاتون کیساتھ زیادتی ،میڈیکل میں خاتون کیساتھ زیادتی ثابت ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق خاتون اپنے سسرال مظفر گڑھ سے کراچی جا رہی تھی، اورنگی ٹاون کراچی کی رہائشی خاتون کو دوران سفر ٹکٹ چیکر ‘انچارج اور ایک شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ واقعہ میں ملوث ٹرین کا عملہ فرار ہوگیا ہے ۔

کراچی کے سٹی اسٹیشن پولیس نے خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے جس کے مطابق متاثرہ خاتون کا سسرال مظفر گڑھ ہے، اس کے شوہر نے ڈیڑھ ماہ قبل اس کو طلاق دی، وہ اپنے بچوں سے ملنے 26 مئی کو مظفرگڑھ پہنچی،27 مئی کو واپس زکریا ایکسپریس کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہوئی، سٹیشن پر اس کو ٹکٹ نہیں ملا،ٹرین میں اکانومی کلاس کا ٹکٹ بنوا کراس نے سفر شروع کردیا ،ٹرین جب روہڑی سے روانہ ہوئی تونجی شعبے کے ٹکٹ چیکرزاہد نے خاتون کو کہا کہ وہ اس کواے سے بوگی کی برتھ لے کر دے سکتاہے اوراس نے انچارج عاقب سے ملوایا اوراس کو اے سی بوگی کے ایک کمپارٹمنٹ میں لے گیا۔

کچھ دیر بعد زاہد کمپارٹمنٹ میں آیا اور خاتون سے دست درازی کی خاتون نے وہاں سے اکانومی بوگی میں جانے کی کوشش کی جس پراسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کراسے زیادتی کانشانہ بنا دیا۔اس کے بعد انچارج عاقب آگیا اس نے بھی زبردستی مذکورہ خاتون سے زیادتی کی،اس کے جانے کے بعد ایک اور شخص کمپارٹمنٹ میں آیا اس نے بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔

کراچی سٹیشن پر پہنچ کر متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعہ بارے آگاہ کیا جس پر تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ٹرین کا عملہ فرار ہوگیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا جناح ہسپتال میں میڈیکل کروالیاگیا ہے جس کی ابتدائی رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوچکی ہے تاہم میڈیکل کی تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے۔