قومی احتساب بیورو(نیب)اورالیکشن ترمیی بلزایوان صدرکو موصول ہو گئے ہیں جس پرصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی بلزکی منظوری سے قبل آئینی وقانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے دونوں بلزپراعتراض کا امکان ہے اوراگرصدرنے بل واپس بھجوائے تو مشترکہ اجلاس سے بل منظورکرایا جائے گا ۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7جون کو بلایا جا چکا ہے ، مشترکہ اجلاس سے منظوری کے بعد بلز دوبارہ صدر مملکت کو بھیجے جائیں گے ۔