خراب موسم کے باعث طیارے کی تلاش میں تاخیر ہوئی۔فائل فوٹو
خراب موسم کے باعث طیارے کی تلاش میں تاخیر ہوئی۔فائل فوٹو

نیپال میں تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا،تمام افراد ہلاک

کٹھمنڈو:نیپال میں تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا،تمام افراد ہلاک ہو گئے،14 افراد کی لاشیں ملبے سے مل گئیں،نیپالی فوج نے طیارے  کے ملبے کی تصاویر جاری کردیں۔

طیارے میں 22 مسافر سوار تھے۔ جن میں 13 نیپالی ،4 بھارتی، 2 جرمن اورپائلٹ سمیت 3 افراد پرمشتمل عملہ شامل  تھا۔ گذشتہ روز طیارے نے پوکھرا کے علاقے سے جوم سوم شہر کے لیے اڑان بھری تھی۔ جس کے15 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

نیپال کے شہری ہوا بازی کے محکمے کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث طیارے کی تلاش میں تاخیر ہوئی۔ تاہم اس طیارے کو شام کو ہی لوکیٹ کر لیا گیا تھا۔ طیارے کا ملبہ مستانگ کے کوانگ علاقے میں ملا تھا۔

فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اب تک 14 افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں جبکہ آپریشن اب بھی جاری ہے۔