پاکستان کے عوام آپ کے خلاف رد الفساد لانچ کرے گی۔فائل فوٹو
پاکستان کے عوام آپ کے خلاف رد الفساد لانچ کرے گی۔فائل فوٹو

عمران خان کے فساد کو روکنا جہاد ہے۔مریم نواز

مری: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ عمران خان جو کر رہے ہیں وہ فساد ہے جسے روکنا عین جہاد ہے اور وہ اسٹیبلشمنٹ میں اس نمبر کو ڈھونڈ رہا ہے جو بدل گیا ہے۔

 تقریب سے خطاب میں مریم نوازنے کہاکہ مسلح تحریک کا گینگ لیڈرعمران خان ہے، جس نے اپنے چہرے پر سیاسی نقاب چڑھایا ہوا ہے،اگر تہمیں یہی دہشت گردی کرنی تو اپنے چہرے سے سیاسی نقاب ہٹاؤ پھر ریاست پاکستان تمہارا مقابلہ کرے گی۔

 مریم نوازنے کہاکہ پچھلی حکومت نے سیاسی انتقام اوراپنے ذاتی مفاد اورفائدے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی معیشت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے، عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ کر چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کر رہے ہیں وہ فساد ہے،اس کو روکنا جہاد ہے، یہ اتنا نالائق تھا کہ دوست ممالک کو دشمن کی صف میں پھینک دیا، ترکی کے سارے منصوبے تعطل کا شکار ہیں،ترکی کی بزنس کمیونٹی عمران خان سے ناراض ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جب سے لانگ مارچ ناکام ہوا عمران خان کے چہرےپر مایوسی ہے، میں نے عمران خان کو مشورہ دیا ایسی حالت میں باہر نہیں آتے ،نیند کی گولیاں کھا کر سو جاتے ہیں، عمران خان نے خود اعتراف کیا میرے لوگوں کے پاس اسلحہ تھا، اس اعتراف کے بعد اسے سیاسی سرگرمی کہنے کا کوئی جواز نہیں، جب آپ کےپاس اسلحہ تھاتوآپ کس نیت سےوفاق پرحملہ آورتھے، زبیر نیازی کے گھر سے اتنا اسلحہ نکلا جیسے وہ جنگ کے لیے جا رہے تھے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے بیان دیا کہ صوبےکی فورس کو استعمال کروں گا، وزیراعلیٰ کے بیان کا مطلب ہے کہ وہ پاکستان پرحملہ کرنا چاہتے ہیں، اس مسلح جدوجہد کا مقصد کیا ہے؟ جن دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد ہوا انہوں نے سیاسی نقاب نہیں اوڑھا ہوا تھا، عمران خان دہشتگروں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ اس نے سیاسی جماعت کا نقاب اوڑھا ہوا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پوچھتی ہوں کیا ایسے دہشت گرد کو کھلی چھٹی ملے گی جو خود اپنی دہشت گردی کا اعتراف کررہا ہے، ہم نیا ردالفساد آپ کے خلاف لانچ کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر یہ جہاد ہے تو عمران خان کے بچے کہاں ہیں، وہ بھی مسلمان ہیں، جہاد میں آئیں اور صف اول میں کھڑے ہوں، اپنے بچوں کو بھی بلواؤ اور جہادیوں کی فرنٹ لائن میں کھڑا کرو، جہاد ہے تو خود آپ پر بھی فرض ہے، جہاد تو ہر مسلمان پر فرض ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ میں اس نمبر کو ڈھونڈ رہا ہے جو بدل گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دیتا رہاکہ مجھے بچا لو، یہ عدلیہ میں ایک ثاقب نثار کو ڈھونڈ رہا ہے، اس نے ہراس شخص کو ڈسا  جس نے اس پر  احسان کیا،امریکہ کو  للکارنے والا گرفتاری کے ڈر سے خیبر پختونخوا میں چھپ کر بیٹھا ہے، یہ عدم اعتماد روکنے کیلئے زرداری صاحب کے پاؤں میں بیٹھ گیا، اس نے عدم اعتماد سے پہلے زرداری صاحب کے پاس بندے بھیجے اور مدد مانگی، آصف زرداری نے عمران خان کو جواب دیا کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں ترکی نے جو منصوبے شروع کیے، انہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے بری طرح کرش کیا گیا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ترکی کے سارے منصوبے تعطل کا شکار ہیں، وزیراعظم صاحب ترکی اس لیے گئے ہیں کہ جو منصوبے ان کی نااہلی کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں انہیں دوبارہ چلایا جائے۔

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ لانگ مارچ سے پہلے رانا ثناء اللّٰہ بھی یہی کہہ رہے تھے کہ یہ لوگ مسلح ہیں، ان کے پاس کوئی جوازنہیں رہ گیا کہ یہ لوگ کہیں کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اتنے جلسے کیے، کہیں کوئی اسلحہ نظر آیا؟ ہمارا مقصد فتنہ، شراورفساد پھیلانا نہیں ،ان کی تحریک پر تشدد تحریک میں بدل چکی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے عمران خان کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا، پوچھتی ہوں ایک شخص نے اپنی کرسی کی خاطر صوبے کے معصوم بچوں کو کیوں مروایا؟۔

انہوں نے کہا کہ اس اپنے بچے جہاد کی فرنٹ لائن میں کیوں نہیں کھڑے ہوتے؟ یہ گھناؤنی سازش کررہا ہے ہے کہ اگرمیرا اقتدار نہیں رہا تو ہر جگہ آگ لگا دوں گا۔ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ کیا فرق رہ گیا عمران خان اوردہشت گرد میں؟ پوچھتی ہوں کیا ایسے دہشت گرد کو کھلے عام چھٹی ملنے چاہیے؟ پاکستان کے عوام آپ کے خلاف رد الفساد لانچ کرے گی۔