کراچی:سابق صدرآصف علی زرداری کا سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر کہنا تھا کہ ملک کے 3 ٹکڑے کرنےکی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی نہیں ہوسکتی،انشااللہ پاکستان تاقیامت آباد رہے گا.
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدرکا عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا،یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا، بہادر بنو اوراپنے پائوں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا سیکھ لو۔
آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کو ہدایت کی کہ عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں۔