عمران خان کے خلاف 14 ایف آئی آرز ہیں۔فائل فوٹو
عمران خان کے خلاف 14 ایف آئی آرز ہیں۔فائل فوٹو

عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری تین ہفتوں کیلیے منظور

پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری تین ہفتوں کیلیے منظورکرلی ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کو 25 جون سے قبل اسلام آباد سیشن کورٹ رجوع کرنے کا حکم جاری کردیا، پشاور ہائیکورٹ نے دو شخصی ضمانتیں اور پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظورکرلی ہے ۔

بابراعوان نے عدالت میں کہاکہ عمران خان کے خلاف 14 ایف آئی آرز ہیں ، چیف جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ تین ہفتوں کی ضمانت دیتے ہیں پھر کوئی مسئلہ ہو تو آپ پھر آ سکتے ہیں ، 25 جون تک ضمانتوں پر عملدرآمد ہو گا۔ چیف جسٹس نے عمران خان کو ہدایت کی کہ ہائیکورٹ کے احاطے میں کوئی خطاب نہ کریں ۔ عمران خان نے چیف جسٹس کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ بالکل ٹھیک ہے سر ۔

یاد رہے کہ عمران خان کے 25مئی کے لانگ مارچ کے بعد اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 14کے قریب مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں گرفتاری سے بچنے کیلئے عمران خان نے اب پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔