اسلام آباد:الیکشن کمیشن پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ 31جولائی کوہو گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلیے امیدوارکاغذات نامزدگی 13جون سے 16جون تک جمع کروا سکتے ہیں،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال20سے 22جون تک کی جائے گی،شیڈول کےاعلان کے بعداسلام آباد میں تقرری اورتبادلوں پر پابندی ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں نئے ترقیاتی منصوبوں اوراسکیموں کے اعلان پر پابندی ہو گی ۔