عدالت نے شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کوگرفتارکرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے گرفتاری سے روک دیا اور سیکریٹری داخلہ سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، ، وکیل نے کہا کہ چارمقدمات میں ضمانت کروائی اوراب ایک اورمقدمہ درج کردیا گیاہے ۔

شیخ رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک ہفتے میں 60 روپے پٹرول بڑھایا،چینی کی قیمت بڑھانے اوراپنوں کووزیربنانے کی لوٹ مارمچارکھی ہے،راناثنااللہ کوکہتاہوں وزارتیں صدانہیں رہتیں،حکومت قیامت خیزمہنگائی کرنے جارہی ہے،جون میں لوگ سڑکوں پراورحکومت گھرہوگی۔