سندھ کے وزرا اورافسران کا پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کردیاگیا

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزرا اورافسران کا پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کردیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کوٹہ کم کرنے سے خزانے پربوجھ نہیں پڑے گا، بلکہ بوجھ کچھ کم ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پرمزید نہیں پڑنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خزانے پر بوجھ پڑنےکا مطلب عوام پر بوجھ بڑھانا ہے۔

سندھ کے وزراکو ماہانہ 600لیٹر،مشیروں کو 500لیٹر پٹرول مفت مہیا کیا جاتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں معاونین خصوصی کو 400لیٹر،کوآرڈینیٹرز کو 300لیٹر پٹرول غریب عوام کے پیسوں سے مہیا کیاجاتا ہے ،سیکریٹریزکو سرکاری سطح پر 300لیٹر پٹرول ماہانہ مفت دیا جاتا ہے، رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز بھی سیکڑوں لیٹر پٹرول مفت حاصل کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے پیٹرول، ڈیزل 30، 30 روپے لیٹر مہنگا کیا ہے۔ڈیزل کی نئی قیمت 204.15، پیٹرول 209.86، مٹی کا تیل 181.94 روپے ہوگئی ہے۔