سوئٹزرلینڈ میں جاری فائیو اے سائیڈ ہاکی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز میچ دو دو گول سے برابر رہا جبکہ قومی ٹیم نے پولینڈ کو چار دو سے ہرا دیا۔
انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلے گئے روایتی حریفوں کے میچ میں بھارتی کھلاڑی محمد راحیل نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، پاکستان کے ارشد لیاقت نے گول کرکے حساب برابر کردیا، پھر گرساحبجیت سنگھ نے گول کرکے بھارت کوسبقت دلا دی جسے عبدالرحمن کے گول نے ختم کر دیا، میچ دو دو کی برابری پر ختم ہو گیا۔
اس سے پہلے ایونٹ کے افتتاحی مقابلے میں پاکستان نے پولینڈ کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا، قومی کھلاڑی مرتضیٰ یعقوب ایک گول کیا جبکہ ابوذر نے شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی۔