موجودہ حکومت بجٹ میں عوام سے کیے وعدے پورے کرے ورنہ عوامی احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔فائل فوٹو
موجودہ حکومت بجٹ میں عوام سے کیے وعدے پورے کرے ورنہ عوامی احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔فائل فوٹو

جماعت اسلامی کا11 جون کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان

لاہور: جماعت اسلامی نے 11 جون کولاہور سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں۔ آئندہ بجٹ سودی ہوا تو یہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے سے بغاوت ہو گی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی اور 10 جون کی ڈیڈ لائن دے دی۔ کہتے ہیں موجودہ حکومت بجٹ میں عوام سے کیے وعدے پورے کرے ورنہ عوامی احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ یکم جون تک عدالت نے حکومت کو سود کا لفظ حذف کرنے کے احکامات جاری کئے مگر عدالتی حکم کی تعمیل ہوتی نظرنہیں آ رہی۔ شرعی عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کے لئے جائزہ کمیشن بننا چاہئے۔