لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی ایجنسی "را "کو خفیہ معلومات دینے اوردہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے کیس میں متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم )لندن کے 3کارکنان کی ضمانت مسترد کردی.
نجی ٹی وی نے ایف آئی اے کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان پاکستان میں خفیہ سلیپر سیل اورای میل چلا رہے تھے، ملزمان میں شاہ عرف متحدہ ، عادل انصاری اور سراج احمد خان شامل ہیں،ملزمان پاکستان کی خفیہ معلومات بھارت کو فراہم کرتے تھے ، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔