اسلام آباد:ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کا 26رکنی اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا،مہمان ٹیم نجی ایئرلائن کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مہمان ٹیم کا پی سی بی آفیشلز نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر استقبال کیا، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو خصوصی طیارے کے کے ذریعے ملتان پہنچا دیا گیاہے ۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ملتان میں 3ون ڈے انٹر نیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی ،پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان پہلا ون ڈے میچ 8جون کو کھیلا جائے گا۔